بدھ 11 نومبر 2026 - 05:15
شیخ زکزاکی سے "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے وفد کی ملاقات /  شیخ کا مہمانوں کو قیمتی اور معنوی تحفہ

حوزہ / تحریکِ اسلامی نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے دارالحکومت ابوجا میں اپنی رہائش گاہ پر شیخ یحییٰ مسوسوکا کے جانشین "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے ایک وفد کی میزبانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی نے ابوجا میں اپنی رہائش گاہ پر شیخ یحییٰ مسوسوکا کے جانشین "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے اس ثقافتی وفد سے ملاقات کے دوران شیخ امام رشید اور ان کے ہمراہ آنے والے ایک عالمِ دین کو دو علمی اور معنوی تحائف پیش کیے۔

ان تحائف میں کتاب ’’حکمت‌های امام علی علیہ السلام و نہج البلاغہ‘‘ اور ایک ایسی انگوٹھی شامل تھی جس پر قرآن کریم کی آیات تحریر تھیں۔

شیخ زکزاکی سے "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے وفد کی ملاقات /  شیخ کا مہمانوں کو قیمتی اور معنوی تحفہ

اس ملاقات میں شیخ امام رشید کے وفد نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور تحریکِ اسلامی نائیجیریا کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے چند ہفتے قبل دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیخ یحییٰ مسوسوکا کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات کے انعقاد میں تحریکِ اسلامی کے اراکین کی شرکت اور تعاون کوبھی سراہا۔

وفد کے اراکین نے تحریکِ اسلامی نائیجیریا کے سربراہ کی جانب سے تعزیتی پیغام اور اظہارِ ہمدردی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح امن و یکجہتی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اپنے نمائندے کو شرکت کے لیے بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ زکزاکی سے "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے وفد کی ملاقات /  شیخ کا مہمانوں کو قیمتی اور معنوی تحفہ

ملاقات کے دوران شیخ زکزاکی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت اور تبلیغی و دعوتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

انہوں نے قرآن کریم کی تعلیمات اور اسلامی دعوت کو درست انداز میں پیش کرنے کے اصولوں کی روشنی میں دینی تبلیغ کے تسلسل کی اہمیت بھی بیان کی۔

ملاقات کے اختتام پر تحریکِ اسلامی نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے شیخ امام رشید اور ان کے ہمراہ آنے والے عالمِ دین کو دو علمی اور معنوی تحائف پیش کیے۔ ان میں کتاب ’’حکمت‌های امام علی علیہ السلام و نہج البلاغہ‘‘ اور قرآن کریم کی تمام آیات پر مشتمل تحریر سے مزین ایک انگوٹھی شامل تھی۔

شیخ زکزاکی سے "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے وفد کی ملاقات /  شیخ کا مہمانوں کو قیمتی اور معنوی تحفہ

قابل ذکر ہے کہ شیخ یحییٰ ابراہیم مسوسوکا (Sheikh Yahaya Ibrahim Masussuka) نائیجیریا کی شمالی ریاست کاتسینا (Katsina) کے معروف اسلامی مبلغ اور دینی عالم تھے جو قرآن محوری تعلیمات، دینی دعوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے۔ وہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی، مذہبی رواداری اور انتہا پسندی کے خاتمے کے بھی حامی تھے۔ جون 2025ء میں انہیں ان خدمات کے اعتراف میں امن کے سفیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

26 اکتوبر 2026ء کی شب ریاست کاتسینا کے علاقے "دوتسن ما" میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انہیں اور ان کے ایک ساتھی آدمو ابوبکر کو قتل کر دیا۔

شیخ زکزاکی سے "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے وفد کی ملاقات /  شیخ کا مہمانوں کو قیمتی اور معنوی تحفہ

شیخ زکزاکی سے "شیخ امام رشید" کی سربراہی میں آنے والے وفد کی ملاقات /  شیخ کا مہمانوں کو قیمتی اور معنوی تحفہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha